طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سحر و افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کی ہدایت کر دی

روزہ داروں کیلئے طبی ماہرین کے مفید مشورے

طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سحر و افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کی ہدایت کر دی

 کراچی: رمضان المبارک کی آمد قریب ہے ،تو  سحر و افطار میں تلی ہوئی اشیاء کا استعمالزیادہ ہوتا ہے ، طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو سحر و افطار میں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کی ہدایت کی ہے، خصوصاً بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط کی ہدایت کی ہے، تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز نقاہت اور بدہضمی کو دور کرتا ہے۔

 

 15 گھنٹے کے  روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے دہی، لسی اور گھر کے مشروبات کا استعمال خاصا مفید ہے  تاہم حاملہ خواتین روزہ رکھنے سے اجتناب کریں تو ان کی صحت کیلئے بہتر ہوتا ہے۔

 تندرست رہنے کیلئے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال، چنا چاٹ، ہلکے مصالحے اور کم تیل میں پکی غذائیں انسان کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔