انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا،، فوٹو فائل

لندن :  انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹورٹ براڈ، جوس بٹلر، الیسٹر کک، ڈیوڈ ملان، بین سٹوکس، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے قومی سلیکٹر ایڈ سمتھ نے 33 سالہ الیسٹر کک پر خوب اعتماد کا اظہار کیا ہے جو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شدید مشکلات کا شکار رہے تھے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں صرف 23 رنز بنائے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں