خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل کا صوبے بھر میں ہڑتال کرنےکا اعلان

خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل کا صوبے بھر میں ہڑتال کرنےکا اعلان
کیپشن: image by facebook

پشاور: خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل نے سرجیکل وارڈ میں اسسٹنٹ پروفیسر کو مبینہ طور پر زدو کوب کرنے والے صوبائی وزیر صحت اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج نہ کیے جانے کیخلاف صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں اور کلینکس میں ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

کے پی ڈی ایس کے رکن ڈاکٹر سراج نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر حشام انعام اللہ خان اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے تک تمام طبی مراکز میں ہڑتال جاری رہے گی ۔

ہڑتال کے متعلق فیصلہ کے پی ڈی سی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حوالے سے تمام ڈاکٹرز ایک صفحے پر ہیں اور اس سلسلے میں کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔