اداکارہ گوہر خان کی شادی کے بعد پہلی عید، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Indian Actress Gohar Khan,Big Boss Season 7 Winner,Gohar Khan First Eid Picture

ممبئی :ـبھارت کی مشہور اداکارہ اور بگ باس رئیلٹی شو سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے شادی کے بعد شوہر کے ساتھ اپنی پہلی عید کی تصاویر سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کردیں ۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان نے شو ہر کیساتھ عید سعید کی خوشیاں مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’الحمد اللہ ‘‘

View this post on Instagram

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گوہر خان نے سات رنگی خوبصور ت لباس زیب تن کیا ہوا اور شوہر کیساتھ دلکش انداز میں تصویر اُتروا رہی ہیں ۔اداکارہ گوہر خان کے شوہر زید دربار نےکُرتا شلوار زیب تن کیا ہوا ہے ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں گوہر خان اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ شادی کے بعد پہلی عید منانے پر بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔