علیزے شاہ کی ’’بدنامیاں ‘‘سے گلوکاری کے میدان میں انٹری 

Badnamiyan, Sahir Ali Bagga, Alizeh Shah, Official Music Video

لاہور :اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دیدی ،اس سے پہلے علیزے شاہ اداکاری اور ماڈلنگ میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھانے کیلئے انٹری دیدی ،علیزے شاہ نے اپنی آواز کا جادو گانے بدنامیاں میں ساحر علی بگا کیساتھ جگایا ہے ۔

 ڈیبیو گانے ’’بدنامیاں‘‘ میں ان کے ہمراہ گلوکار’’ ساحر علی بگا ‘‘نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یوٹیوب پر علیزے شاہ اور ساحر علی علی بگا کے گانے کو ایک ہی دن ایک لاکھ 80ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔