عمران خان کے وزیروں کا رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار، آپریشن کا فیصلہ 

عمران خان کے وزیروں کا رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار، آپریشن کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد : منسٹر زکالونی میں رہائش گاہیں خالی  نہ ہوسکیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 9 وزراء نے  منسٹر زکالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض ہیں ۔حکومتی ذرائع کے مطابق سابق وزراء نے ازخود سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کیں تو آپریشن کیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق  اسمبلیاں تحیلیل ہونے کے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی سابق وزراء سرکاری رہائش گاہ اور وسائل پر قابض ہیں۔  اسلام آباد میں منسٹر کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں پر فواد چودھری، حماد اظہر ، نور الحق قادری، پرویزخٹک،زبیدہ جلال،فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار ابھی تک قابض ہیں۔

دوسری طرف سابق سپیکر اسد قیصر نے سپیکر ہاؤس خالی کردیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف بیرون ملک دورے سے واپسی پر سپیکر ہاؤس میں منتقل ہوجائینگے۔سابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی دو سرکاری گاڑیاں اور 8 ملازمین ابھی تک واپس نہیں کیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری گاڑیاں اور ملازمین کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزراء نے ازخود سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کیں تو آپریشن کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں