Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح عبور  کر گیا۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1425 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 19 ہزار 961 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو کر 281.50 روپے پر آ گیا، جو گزشتہ روز 281.61 روپے پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: