Get Alerts

فلائی دبئی نے پشاور سے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا

فلائی دبئی نے پشاور سے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا

پشاور: متحدہ عرب امارات کی معروف ایئر لائن فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، فلائی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کی رات پشاور پہنچی، جس میں 164 مسافر سوار تھے۔

پشاور ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی آمد پر ایک شاندار استقبال کیا گیا، جہاں واٹر کینن سے ایئر لائن کی پرواز کو سلامی دی گئی۔ اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

فلائی دبئی اب پشاور سے ہفتے میں سات پروازیں آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور اور خلیجی ممالک کے درمیان فضائی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ اس کے علاوہ، یورپی ممالک کے لیے بھی نئے فضائی راستے کھلیں گے۔

ٹیگز: