Get Alerts

تونسہ کینسر ہسپتال، ایک دیرینہ خواب

تونسہ کینسر ہسپتال، ایک دیرینہ خواب

وجیہہ تمثیل مرزا

صوبہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا اگر دیگر صوبوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو یہ صوبہ تمام صوبوں پر ہمیشہ بھاری رہا ہے۔ سندھ، خیبر، اور بلوچستان کی  نسبت صوبہ پنجاب میں بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ سہولیات زندگی کی فراہمی کا جو مثبت نظام حکومت پاکستان کی جانب سے پنجاب پاکستان میں رائج ہے وہ اور کہیں نہیں۔ اگر دیکھا جائے تو طبعی سہولیات کی فراہمی میں پنجاب   میں وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت بہت تیزی کے ساتھ عوام کے لیے  طبی خدمات سر انجام دی جارہی ہیں جیسا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے زیر نگرانی پنجاب بھر میں دیگر امراض کے علاج کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مریضوں کو مفت سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنا کر دیے جا رہے ہیں۔ لیکن پنجاب کا ایک شہر حکومت کی جانب سے مدد کا منتظر ہے۔ پنجاب میں بے شمار ہسپتال ایسے ہیں جہاں امراض کینسر کا بروقت بہترین علاج کیا جاتا ہے۔ اور ابھی بھی حکومت پاکستان کی جانب سے کینسر ہسپتال بنانے کے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ کے شہری بھی  کینسر  ہسپتال کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جس کا بروقت علاج کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے تونسہ شریف کے شہریوں کو کینسر کے علاج کے لیے ایک  کینسر ہسپتال کی ضرورت ہے۔ کینسر کے مریضوں کو فی الحال خصوصی دیکھ بھال کے لیے لاہور یا دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے گزارش ہے کہ تونسہ شریف کے شہریوں کی اس اپیل پر غور کیا جائے اور ان کو بہترین سہولیات سے آراستہ ایک کینسر ہسپتال تعمیر کروا کر دیا جائے تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں تونسہ شریف کے رہائشی بھی کینسر کا بروقت علاج ہونے پر  بچ سکیں !

نوٹ: neonews.pkاوراس کی پالیسی کا  کالم نگار/بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے

وجیہہ تمثیل مرزا  پاکستان میں مقیم ایک ملٹی میڈیا صحافی ہیں جو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرتی ہیں۔ شعبہ صحافت میں گریجویشن کے بعد پاکستان بھر میں اردو اور انگریزی دونوں اخبارات میں بطور خبر نگار، نیوز رپورٹر، کالم نگار کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ رجسٹرڈ نیشنل/بین الاقوامی صحافتی کونسلز، فورمز، پریس کلب اور ایسوسی ایشنز کے لیے نامزد ہیں ۔ ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ ٹیم سرعام میں بطور صحافی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ٹیگز: