لاہور: سینئر صحافی، ادیب اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق الطاف حسن قریشی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
الطاف حسن قریشی اپنے پیچھے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
مرحوم طویل عرصے تک معروف ماہنامہ “اردو ڈائجسٹ” کے مدیر اعلیٰ رہے اور ادبی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے متعدد اہم کتب تصنیف کیں جن میں “ملاقاتیں”، “مقابل ہے آئینہ”، “چھ نکات کی سچی تصویر”، “نوکِ زباں” اور “مشرقی پاکستان: ٹوٹا ہوا تارا” شامل ہیں۔