نئی جگہ پر نیند کیوں نہیں آتی؟ وجہ انتہائی دلچسپ

نئی جگہ پر نیند کیوں نہیں آتی؟ وجہ انتہائی دلچسپ

تھائی لینڈ :کبھی آپ نے محسوس کیا کہ آپ کہیں جاتے ہیں لیکن وہاں رات کو جتنا بھی پر سکون ماحول ہو آپ کو نیند نہیں آتی ایسا کیوں ہو تاہے چلیں ہم بتاتے ہیں۔

درحقیقت یہ سب انسان کے دماغ کے اُلٹے حصے کی وجہ ہے۔ یہ آپ کے دماغ کا وہ حصہ ہے جو سننے اور بولنے کے عمل میں کام کرتا ہے اور ریاضی کے سوالات حل کرتے وقت بھی دماغ کے بائیں طرف والا حصہ ہی کام کرتا ہے۔ لوگوں کو ہوٹل میں نیند اِس لیے نہیں آتی کیونکہ دماغ کا یہ حصہ خوف کا شکار رہتا ہے اور اِسی خوف کی وجہ سے وہ سو نہیں پاتے۔

یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ پہلی رات کسی بھی نئی جگہ ہر انسان کو سونے میں عام حالات کے مقابلے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور کچھ لوگ تو بالکل بھی نہیں سو پاتے۔ ایسا اسی لیے ہے کہ دماغ کا ایک حصہ مسلسل جاگ رہا ہوتا ہے۔ڈاکٹرز اِس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے کہتے ہیں کہ اِس مشکل کا شکار لوگوں کو اپنے ساتھ کوئی مانوس چیز ہوٹل میں لے جانی چاہیے، جیسے اپنا تکیہ یا کوئی بھی ایسی چیز جسے دیکھ کر انہیں اپنے بستر کی یاد آئے۔ ایسا کرنے کی وجہ سے خوف بہت حد تک ختم ہوسکتا ہے اور سونے میں آسانی ممکن ہے۔