فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کی کمی
کیپشن: فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کی کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں 1350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

سناروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 کاروباری روز میں سونا 4 ہزار 250 روپے تولہ سستا ہوا ہے اور شادی سیزن میں سونے کی قدر میں کمی سے دولہے کے لیے بری اور منہ دکھائی کا تحفہ لینے قدرے آسان ہو سکتا ہے۔