اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کا دبئی میں گھڑی فروخت کرنے کی خبر پر ردعمل آگیا ،کہا بس بہت ہوگیا، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کروں گا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کل نجی ٹی وی چینل نے سرپرستوں کی مدد سے بدنام زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی ہے ۔
بس بہت ہوگیا!کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 16, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر اپنے وکلا سے مشاورت کی ہے ، ان کے خلاف پاکستان ہی نہیں بلکہ،، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔