Get Alerts

آرمی چیف کا کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری آئیڈیاز 2022 دفاعی نمائش کا دورہ

آرمی چیف کا کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری آئیڈیاز 2022 دفاعی نمائش کا دورہ

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی ایکسپو سنٹر میں جاری آئیڈیاز 2022 دفاعی نمائش کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرین ، اٹلی ، سری لنکا ، لیبیا ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کے وفود سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کا دورہ بھی کیا ، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، فوجی افسران اور جوانوں سے الوداعی خطاب بھی کیا ۔

ٹیگز: