سیکیورٹی  فورسز کا بڈھ بیر میں آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

 سیکیورٹی  فورسز کا بڈھ بیر میں آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
سورس: File

راولپنڈی: صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں خفیہ اطلاعات پر  سیکیورٹی  فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فورسز کی مؤثر کارروائی کےدوران  4 دہشت گرد مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں میں مطلوب کمانڈر سمیع اللہ عرف شینےشامل ،جبکہ کمانڈر سلمان ، عمران اور عمر عرف خالد بھی ہلا ک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو  متعددد جرائم میں انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں