Get Alerts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ 15 روز تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ٹیگز: