راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سری لنکن ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سدیرا سمارا وکرما نے 48، کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے جبکہ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، اور حسیب اللہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم کی قیادت کوشال مینڈس کر رہے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے ون ڈے میں 6 رنز سے اور دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے گرین شرٹس نے سیریز اپنے نام کی ہے۔