کرم ایجنسی میں شہید کیپٹن حسنین آبائی قبرستان میں سپرد خاک

کرم ایجنسی میں شہید کیپٹن حسنین آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ننکانہ صاحب: کرم ایجنسی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن حسنین کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کیپٹن حسنین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ننکانہ صاحب کے دھولر والا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں فوجی افسران، سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیپٹن حسنین شہید کو فوجی جوانوں نے سلامی بھی پیش کی۔ کیپٹن حسنین کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل جب شہید کیپٹن حسنین کا جسد خاکی ننکانہ صاحب پہنچا تو سکھوں نے ایمبولینس پر گل پاشی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

یاد رہے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں ایف سی کے جوان غیر ملکیوں کے اغواء میں ملوث سہولت کاروں کی تلاش کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے چار جوان شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں