Get Alerts

ندیم نصرت نے ایم کیو ایم لندن کو خیر آباد کہہ دیا

ندیم نصرت نے ایم کیو ایم لندن کو خیر آباد کہہ دیا

لندن : بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی ساتھی اور ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی کو خیر آباد کہ دیا۔
ذرائع کے مطابق ندیم نصرت کے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ چند ماہ سے مالی معاملے پر اختلافات چل رہے تھے، جس میں شدت آنے کے بعد انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ذرائع نے کہا کہ علیحدگی کے بعد ندیم نصرت اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق واسع جلیل، انبساط ملک اور ذوالفقار حیدر سمیت ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اہم رہنما پہلے ہی بانی کو چھوڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ندیم نصرت کے الطاف حسین سے اختلافات کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

ٹیگز: