حیدر آباد:اپنی اہلیہ کے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ بھارت کے شہر حیدر آباد میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔
کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں، اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
We will do a proper announcement when the kid decides to arrive, please keep us in your Duas (and don’t believe everything you see/read on the internet please!) ????????
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) October 14, 2018
سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی 20 میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔