سابق کرکٹر شعیب اختر بیٹے کی تصویر منظر عام پر لے آئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے گزشتہ روز اپنے اعلان کے بعد بالآخر اس راز سے پردہ اٹھادیا ۔

سابق کرکٹر شعیب اختر بیٹے کی تصویر منظر عام پر لے آئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے گزشتہ روز اپنے اعلان کے بعد بالآخر اس راز سے پردہ اٹھادیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتہ کے روز ایک ایسے رازسے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں رونق ہے۔ شعیب اختر نے آج اپنے وعدے کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے محمد میکائل علی کی تصویر جاری کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی دیا جو کہ یہ تھا کہ ”یہ میرے دل کا ٹکڑا اورمیری خوشیوں کی وجہ ہے“۔