کپل شرما آخر کار اپنی ہونیوالی بیوی کی تصویر منظر عام پر لے آئے

کپل شرما آخر کار اپنی ہونیوالی بیوی کی تصویر منظر عام پر لے آئے

ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے آخر کار اپنی خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور پر ٹوئٹر پر ایک لڑکی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ میری ہونیوالی بیوی ہے اور اسے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے زیادہ پیار کرتا ہوں ۔

تصویر میں ان کے ساتھ موجود خاتوں کا نام Ginni Chatrath ہے جس کے بارے میں کپل شرما کا کہنا ہے Ginni کی وجہ سے میری زندگی مکمل ہو گئی ہے۔ کپل شرما اور Ginni اس سے پہلے بھی بہت سے موقعوں پر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی کپل شرما نے ان کے ساتھ شادی کر لی ہے یا ابھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپل اپنے مزاح کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں کہیں انہوں نے ایسا مذاق میں تو نہیں کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں