Get Alerts

نیوزی لینڈ میں الیکشن سے قبل   سیاسی جماعت کا فیس بک پیج  بند کردیا گیا

نیوزی لینڈ میں الیکشن سے قبل   سیاسی جماعت کا فیس بک پیج  بند کردیا گیا

واشنگٹن :فیس بک نے کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام پر ایڈوانس نیوزی لینڈ  پارٹی کا فیس بک پیج بند کر دیا ہے۔یہ کارروائی الیکشن سے  قبل کی گئی۔


 ویب سائٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پلیٹ فارم پر کسی کو  اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ کووڈ۔19 کے بارے میں غلط معلومات شیئر کرے  کیونکہ ایسا کرنے سے انسانی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


نیوزی لینڈ میں  انتخابات کے موقع پر کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت کے خلاف  ایسی  کارروائی کی ماضی میں   مثال نہیں ملتی۔


 واضح رہے کہ ایڈوانس نیوزی لینڈ  پارٹی  کے رہنما ٹی کاہیکا نے اپنے ذاتی فیس بک پیج پر براہ راست ویڈیو میں الزام عائد کیا تھا  کہ فیس بک 2020 کے انتخابات میں مداخلت کر رہی ہے۔