حکومت نے جلسے میں جانے والوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

حکومت نے جلسے میں جانے والوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

 اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جسے جلسے میں جانا ہوگا کنٹینر اسے نہیں روک سکیں گے ، یہ صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے۔

میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں، جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے جانا ہوگا تو کنٹینر اسے نہیں روک سکے گا، کنٹینر صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے، لوگوں کو روکنے کیلئے نہیں۔

اس سے قبل جلسہ گاہ میںپہنچنے والے ن لیگ اور جے یو آئی ایف کے کارکن آپس میں گھتم گھتا ہو گئے ،حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جلسہ گاہ میں پہنچنے کا بالکل فری ہینڈ دیا گیا ہے ،حکومتی مشینری کسی صورت میں عوام کو جلسہ گاہ میں جانے سے نہیں روک رہی لیکن ایس او پیز تمام سیاسی جماعتوں کو ہر صورت فالو کرنا ہونگے ۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے گوجرانوالا میں ن لیگ کے جلسے میں سیاسی کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے۔ پی ڈی ایم کے جلسے کےلیے جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی آمد جاری ہے،ن لیگ اور جے یو آئی ایف کے کارکنان کے درمیا ن جھگڑے کی وجہ یہ بنی کہ جمعیت علماءاسلام کے سیکیورٹی کارکنان جلسہ گاہ میں موجود تھے تو انہوں نے ن لیگی کارکن کو کرسی پر بیٹھنے سے منع کیا جس پر بحث شروع ہو گئی اور یہ بحث ہاتھا پائی اور پھر مار پیٹ تک چلی گئیہ جے یو آئی ایف کے کارکنان نے ن لیگی کارکن کی خوب پٹائی کی جس پر وہ پہلے زخمی ہوا اور پھر بے ہوش ہو گیاہ اس کے بعد ن لیگی کارکنان جب وہاں پہنچے تو انہوں جے یو آئی ایف کے کارکنان کو پکڑ لیا اور ان کی دھنائی شرو ع کر دی۔

لڑائی کو بڑھتا دیکھ کر پولیس کے اہلکار وہاں پہنچے اور انہوں نے لڑائی چھڑوانے کی کامیاب کوشش کے بعد زخمی ہونے والے ن لیگی کارکن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور حالات پر قابو پا لیا ہے۔