فلسطینی طلباء کو زخمی کرنے والےمسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج، 4 ملزمان گرفتار

فلسطینی طلباء کو زخمی کرنے والےمسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج، 4 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ:دو فلسطینی طلباء کو   تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کرنے والےمسلح افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا کیا ہے۔

پولیس تھانہ اروپ نےدو فلسطینی طلباء کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مضروب کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں اور ایک پرائیویٹ عمارت میں رہائش پذیر ہیں اسی عمارت میں دیگر نوجوان بھی رہائش پذیر ہیں کچھ اوباش نوجوانوں کی جانب سے غیر ملکی طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر چند روز قبل غیر ملکی طالبعلموں کی ملزمان کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی تھی جسکی رنجش پر اوباش نوجوانوں نے غیر ملکی طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ملک سفیان ،رافع بٹ ،حمزہ علی کمبوہ اور دو کس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔