ورلڈ کپ، سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 ورلڈ کپ، سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: File

لکھنؤ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹآس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023  کے 14 ویں میچ میں اپنی پہلی  جیت کی منتظر ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےلکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں  فی الحال ورلڈ کپ 2023 میں ایک میچ بھی نہیں جیتی ہوئیں۔ آسٹریلیا نے اپنی مہم کا آغاز ہندوستان کے خلاف چھ وکٹوں کی شکست سے کیا، اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف 134 رنز سے شکست  ہوئی۔


دوسری جانب جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو اپنے ابتدائی میچ میں ہی شکست دی تھی۔ اگلے میچ میں سری لنکا کو پاکستانی ٹیم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں