آرمی چیف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی :آرمی چیف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں  باہمی امور پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی۔

 جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں