Get Alerts

 ڈینیئل نوبوا ایکواڈور کے  کم عمر ترین صدر منتخب ہوگئے

  ڈینیئل نوبوا ایکواڈور کے  کم عمر ترین صدر منتخب ہوگئے

ایکواڈور: ڈینیئل نوبوا ایکواڈور کے  کم عمر ترین صدر منتخب ہوگئے۔جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی انتخابات میں 35 سالہ ڈینیئل نوبوا کامیاب ہوگئے، وہ ملک کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔

الیکشن اتھارٹی کی جانب سے ڈینیئل نوبوا کو فاتح قرار دے دیا گیا ۔ سوشلسٹ حریف لوئیزا گونزالیز نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

قومی جمہوری تحریک کے امیدوار ڈینیئل نوبوا کو 52.28 فیصد جبکہ ان کے حریف بائیں بازو کی عوامی انقلاب کی امیدوار لوئیزا گونزالیز کو 47.72 فیصد ووٹ ملے۔