سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان 

سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان 

راولپنڈی: سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے کل سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سمیت 8 وکلاء کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں