جلاوطنی کاٹی لیکن نواز شریف نے 9 مئی جیسا نہیں سوچا:خواجہ آصف

  جلاوطنی کاٹی لیکن نواز شریف نے 9 مئی جیسا نہیں سوچا:خواجہ آصف

سیالکوٹ:ن لیگی رہنما خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ  9 مئی کو جو ہوا، ایسا نہ کبھی ہوا اور نہ دیکھا، بےنظیر شہید ہوگئیں، نواز نے جلاوطنی کاٹی لیکن 9 مئی جیسا کسی نے نہیں سوچا۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے  سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں کہاکہ   9 مئی کو جو ہوا، ایسا نہ کبھی ہوا اور نہ دیکھا، بےنظیر شہید ہوگئیں، نواز نے جلاوطنی کاٹی لیکن 9 مئی جیسا کسی نے نہیں سوچا۔انہوں نے مزید کہاکہ  نواز شریف کی واپسی میں چند دن رہ گئے ہیں، نواز شریف جب بھی آئے انہوں نے معیشت کو مضبوط کیا۔

 نواز شریف کی جلاوطنی بھی لوگوں کے دلوں سے محبت ختم نہ کرسکی، ظلم کے باوجود چٹان کی طرح نواز شریف اور اس کا ورکر کھڑا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ووٹ کو عزت تھی، شہباز شریف نے جس طرح حکومت چلائی میں اس کا عینی شاہد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں، آج جن حالات میں گھرے ہیں اس میں اشرافیہ کا حصہ ہے۔

مصنف کے بارے میں