اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 263 روپے 2 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 39 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوا۔
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے کم ہو کر 181 روپے 71 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 74 پیسے کمی سے 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔