Get Alerts

سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سوات موٹر وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی

مالاکنڈ: سوات موٹر وے پر ایک خوفناک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب ٹرک الٹ کر سیکڑوں فٹ کھائی میں جا گرا۔

مقامی پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

نورالامین نے بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے اور ان کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے تھا۔ یہ افراد سردی کے آغاز سے پہلے گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے تھے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

ٹیگز: