Get Alerts

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، پاکستان

 بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، پاکستان

نیویارک: پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس ظلم کا حساب نہ دینا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

عثمان جاوید نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کا ظلم اور جبر کشمیری عوام پر بڑھ گیا ہے۔ کشمیری قیادت کو جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے، عوام پر تشدد ہو رہا ہے، خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں، اور یہ وقت ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ان جرائم کا حساب لے۔

ٹیگز: