سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ،عمرو موسی

سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ،عمرو موسی

قاہرہ: سابق صدر اپنا کھانا کونسے ملک سے منگواتے تھے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گئے,عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی نے کہاہے کہ سابق مصری صدرجمال کھانا سوئٹزرلینڈ سے منگوایا کرتے تھے ،میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں سابق مصری صدر جمال عبدالناصر کے بارے میں انکشافات نے سابق صدر کے چاہنے والوں کو چراغ پا کر دیا ۔

عمرو موسی نے "کتابیہ" کے نام سے شائع ہونے والی یادداشتوں میں سفارت کاری کے میدان میں اپنی کارگزاریوں اور مصری سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جس میں مذکورہ سابق مصری صدر کے حوالے سے بھی بعض واقعات شامل ہیں۔عمرو موسی کے مطابق جمال عبدالناصر اپنے لیے بیرون ملک بالخصوص سوئٹزرلینڈ سے خصوصی غذا درآمد کرواتے تھے کیوں کہ وہ وزن کم کرنے سے متعلق غذائی نظام کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

موسی نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں مصری سفارت خانے میں کام کرنے کے عرصے کے دوران ایک بھاری بھرکم شخص آ کر کھانے کی یہ اشیاءوصول کرتا تھا اور موسی ہی ان چیزوں کو حوالے کرنے کے ذمے دار تھے۔عمرو موسی نے جمال عبدالناصر کو ایک ایسا آمر قرار دیا جس نے مصر کو ہزیمت سے دوچار کیا۔

موسی کے مطابق عبدالناصر نے مصر کو اپنی شخصیت تک محدود کر لیا تھا۔ موسی کے خیال میں 25 جنوری 2011 کا انقلاب بھڑکنے کی وجہ سابق صدر کی ہی پالیسی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں