یو اے ای کے 5 سالہ ملٹی انٹری ویزے کے فوائد کیا ہیں ؟ آئیے جانتے ہیں

یو اے ای کے 5 سالہ ملٹی انٹری ویزے کے فوائد کیا ہیں ؟ آئیے جانتے ہیں
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے 21 مارچ 2021 کو تمام قومیتوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی انٹری ویزے کی منظوری دی گئی تھی۔اس ویزے سے متعلق اعلان یواے ای کے نائب صدر و وزیراعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 

اس ویزے کے فوائد کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔

ویزے کی میعاد پانچ سال ہے۔

ویزے کے تحت آپ پانچ سالوں میں متعدد بار یواے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ویزے کو حاصل کرنے کیلئے کسی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ سیاح خود اپنی سپانسرشپ پر اس ویزے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔ 

ویزے کے تحت یواے ای آنے پر ہر وزٹ پر آپ زیادہ سے زیادہ 90 دن تک قیام کرسکتے ہیں جوکہ مزید 90 دن کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے سیاح صرف 30 یا 90 دن کا ویزا حاصل کرسکتے تھے۔

کابینہ ویزے کے دوران ورچوئل ورک ویزے کی منظوری بھی دی گئی تھی جس کے تحت ملازمین ایک سال کے لیے یواے ای میں رہ کر کام کرسکتے ہیں۔