Get Alerts

ایشیا کپ: ریفری کے معاملے میں پاکستان کا سخت مؤقف برقرار، بڑوں نے سر جوڑ لیے

ایشیا کپ: ریفری کے معاملے میں پاکستان کا سخت مؤقف برقرار، بڑوں نے سر جوڑ لیے

لاہور: ایشیا کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے نامناسب رویے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سخت موقف برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ریفری کو ہٹانے کی درخواست قبول نہ کی گئی تو پاکستان بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔

پاکستان کو اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل اس تنازعے کو سلجھانے کے لیے کوشاں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے کو حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستانی بورڈ کا موقف ہے کہ میچ ریفری کا رویہ کھیل کی روح کے خلاف ہے اور اس معاملے پر سختی سے موقف اپنایا جائے گا تاکہ کھیل میں غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: