Get Alerts

ایف سی پورٹو کی پاکستان آمد، سیالکوٹ میں فٹبال اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

ایف سی پورٹو کی پاکستان آمد، سیالکوٹ میں فٹبال اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ : پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پرتگال کے معروف فٹبال کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کے تحت سیالکوٹ میں ’ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو‘ کے نام سے جدید فٹبال اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ اکیڈمی کو فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز تیار کرنے والے ادارے فارورڈ سپورٹس کی سرپرستی حاصل ہوگی۔

ایف سی پورٹو کی جانب سے اکیڈمی میں یورپی طرز کے تربیتی نظام اور اپنے تجربے کو بروئے کار لایا جائے گا، جس کا مقصد پاکستانی نوجوان فٹبالرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کے بعد ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک سے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

سیالکوٹ میں اس اکیڈمی کا قیام پاکستان اور پرتگال کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: