سونم کپور نے چالی چپلن کے روپ میں نایاب تصویر جاری کر دی

سونم کپور نے چالی چپلن کے روپ میں نایاب تصویر جاری کر دی

ممبئی: بالی و وڈ کی خوبر اداکارہ سونم کپور نے ہالی وڈ کے لیجنڈری کامیڈی اداکار ، فلمساز اور کمپوزر چارلی چپلن کی 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایسی تصویر جاری کر دی کہ ان کے مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار چارلی چپلن کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پرسماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر  چارلی چیپلن کا روپمیںاپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا ہے تصویر میں سونم نے چارلی چپلن کی طرح چھڑی، ٹوپی اور چھوٹی مونچھیں رکھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سونم کپور کے مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کیا گیا۔