Get Alerts

اداکار انیل کپور کی ساس اور سونم کپور کی نانی 89 سال کی عمر میں چل بسیں

اداکار انیل کپور کی ساس اور سونم کپور کی نانی 89 سال کی عمر میں چل بسیں

اداکارہ انیل کپور کی ساس اور سونم کپور کی نانی 89 سال کی عمر میں چل بسیں

ممبئی: انیل کپور کی ساس اورسونم کپور کی نانی  درو پدی ہنگورانی بھمبھانی طویل علالت کے باعث 89 سال کی عمر میں چل بسیں جس پر کپور خاندان غم سے نڈھال ہے  جب کہ اداکارہ سونم کپور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نانی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نانی کے دنیا سے گزرجانے کی اطلاع دی۔

اداکارہ کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مجھے سب کچھ سکھانے کے لیے شکریہ ادا کروں گی لیکن نانی آپ کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہوں اورآپ ہمیشہ ہمارے  دلوں میں زندہ رہیں گی۔