گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے خوشخبری

گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے خوشخبری
سورس: File

اسلام آباد: گرمی کے ستائے روزہ داروں کے لیے خوشخبری ہے ۔خیبر پختونخوا اور مری میں کل بارش کا امکان ہے جبکہ آج شمالی اور مغربی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم وسطی شمالی بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔  اس دوران وسطی ، جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم رہا تاہم شام اور رات کے اوقات میں شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کل جن علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ان میں مری، چترال، دیر ،مالم جبہ سیدوشریف، پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں