گرمی آ نہیں رہی گرمی آگئی ہے، این ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری 

گرمی آ نہیں رہی گرمی آگئی ہے، این ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے تمام محکموں کو ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔  طبی عملے کو الرٹ کرنے اور ریسکیو محکموں کو ضروری سہولیات جیسے کہ ہیٹ اسٹروک مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے  صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بشمول ایس ڈی ایم اے،جی بی ڈی ایم اے اوراسلام آبادانتظامیہ کواحتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے، طبی عملے کو الرٹ کرنے اور ریسکیو محکموں کو ضروری سہولیات جیسے کہ ہیٹ اسٹروک مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت جاری کیں۔

 صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مزید برآں مسافروں کو ٹائروں میں ہوا کے  پریشر اور گاڑیوں کو زیادہ گرم نہ کرنے کے حوالے سے ضروری رہنمائی جاری کرنے کے لیے  دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں