وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہمی کے لیے وزارت خزانہ کی سمری پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنذز فراہم کرنے کی سمری منظور کرلی گئی ۔ سمری منظور کرنے کے بعد معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے انتخابی اخراجات کے لیے مالیاتی بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ ضمنی گرانٹ کے لیے مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کرینگی۔ وفاقی کابینہ نے براہ راست مرکزی بینک کو فنڈز کی فراہمی سے روک دیا۔ قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر مبنی رپورٹ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔