Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوریائی ہم منصب سے ملاقات؛ جنوبی کوریا کا خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوریائی ہم منصب سے ملاقات؛ جنوبی کوریا کا خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

انطالیہ : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران جنوبی کوریا کی قیادت کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔ جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ     پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ اور ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے میں ایک انتہائی مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔    بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشیں عالمی برادری کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔
اسحاق ڈار اور کوریائی نائب وزیر خارجہ نے درج ذیل امور پر اتفاق کیا ۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، انفارمیٹ ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی برآمد میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔جزیرہ نما کوریا اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے 'انطالیہ ڈپلومیسی فورم' کو عالمی مسائل کے حل کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔

ٹیگز: