Get Alerts

رمشا خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، اصل وجہ سامنے آگئی

رمشا خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش اور تجسس پیدا ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا خان حال ہی میں اداکار خوشحال خان کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے مبہم انداز میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی تھی۔ دونوں کی ایک نجی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

تاہم بعد میں رمشا خان نے وائرل ہونے والی تصاویر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر تقریباً 3.5 ملین فالوورز موجود ہیں۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان حسن چوہدری نے بتایا ہے کہ ان کی رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے گفتگو ہوئی ہے۔ مینیجر کے مطابق رمشا خان اس وقت اپنے کیریئر سے بریک پر ہیں اور انہوں نے پہلے ہی گزشتہ سال دسمبر سے وقفہ لینے کا ارادہ کر لیا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ رمشا خان نے اپنا آخری پروجیکٹ بھی دسمبر میں مکمل کیا تھا، اور مستقبل میں واپسی کا فیصلہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہوگا۔
 
 
 

ٹیگز: