اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں واضح کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت عوام کو اہم ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے بعد ڈیزل 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے پر آ گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد فوری طور پر عوام تک منتقل کیے جائیں تاکہ صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکے۔
ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی کمی کے رجحان کے ساتھ اسی سطح کے آس پاس ٹریڈ کر رہی ہے۔