Get Alerts

آرمی چیف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

 آرمی چیف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: آرمی چیف کو سعودی وزارت دفاع میں انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی وزارت دفاع میں انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈر جوائنٹ فورسز سعودی عرب فہد بن ترکی آل سعود اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد آل رویلے سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ مشقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔