کیتھولک رہنماءکارڈینل مارک پر جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج 

کیتھولک رہنماءکارڈینل مارک پر جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج 

اوٹاوا: جنسی استحصال کو روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کرنے والے کینیڈا کے معروف کیتھولک رہنماءکارڈینل مارک اولیٹ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ الزام کینیڈین صوبے کیوبیک کی مقامی عدالت میں پیش کردہ قانونی دستاویزات میں لگایا گیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں ماضی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کم عمر تھیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون 2008ءمیں ایک چیریٹی کی تقریب کے دوران کارڈینل مارک سے اس وقت ملیں جب ان کی عمر 23 برس تھی اور وہ چرچ میں انٹرن تھیں۔
مذکورہ خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات کے کھانے کے بعد کارڈینل مارک نے نامناسب طریقے سے ان کے کندھوں پر ہاتھ لگایا اور پھر کمر سہلانے لگے جس پر خاتون کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا ردعمل دیں۔
دستاویزات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بعد ازاں 2010ءمیں ایک تقریب کے موقع پر کارڈینل نے اسی خاتون کو بوسہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کیساتھ ہی کچھ غیر مناسب جملے بھی استعمال کئے۔ 
واضح رہے کہ ماضی میں کیتھولک رہنما کارڈینل مارک اولیٹ پوپ کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے تھے جبکہ ان کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو جنسی استحصال کو روکنے کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں