ایشیا کپ: سری لنکا مرحلے کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

ایشیا کپ: سری لنکا مرحلے کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

 
لاہور: ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے سلسلے کے پہلے مرحلے کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع  ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے سی سی  ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچوں کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گی، ان میچوں میں 2 ستمبر کو ہونے والا پاکستان بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سری لنکا لیگ کے پہلے بیچ کے میچرز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔  https://pcb.bookme.pk/ پر اپنے ٹکٹ حاصل کریں۔


اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر دو ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

1ef8b5324f4d9178305970f9059d23fb

یاد رہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں ایشیا کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیا کپ کے میچوں کا آغاز 31 اگست کو پالی کیلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے، پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں