ماہرہ خان کی  دوسری شادی کی افواہیں ایک بار پھر  گردش کرنے لگیں

ماہرہ خان کی  دوسری شادی کی افواہیں ایک بار پھر  گردش کرنے لگیں

لاہور:اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کاشمار  انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتاہے۔ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا  پوسٹ کوبنیاد بناکر یہ دعوی کیاجارہ اہےکہ وہ  جلدشادی کرنے والی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق  ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔ تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی۔  ان کا ایک بیٹا اذلان عسکری بھی ہے ،بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ماہرہ خان کی پہلی شادی تقریبا 8 سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور 2019 سے ان کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ 

ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کاانکشاف کیا تھا کہ سلیم نامی شخص سے ان سے دوستی ہے لیکن اس کے علاوہ انہوں نے مزید کچھ بتانے سےگریز ہی کیاتھا۔تاہم ان کاکہنا تھا کہ میں شادی کو کبھی خفیہ نہیں رکھوں گی اور جب شادی کروں گی تو سب کوپتہ چل جائے گا۔


تاہم اب  انسٹا گرام کی پوسٹ نے شائقین میں تجسس  پیدا کردیا ہےاور  وہ اداکارہ سے بھی ان کی دوسری کے بارے میں پوچھ رہے ہیں لیکن  اس بارےمیں اداکارہ کی طرف سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور صرف خاموشی ہے ۔

مصنف کے بارے میں