شعیب نے  انسٹا سے ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘  ہٹادیا ، ثانیہ سے علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر  گردش میں 

 شعیب نے  انسٹا سے ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘  ہٹادیا ، ثانیہ سے علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر  گردش میں 

کراچی : پاکستان کے قومی کرکٹر شعیب  ملک نے انسٹا گرام سے  ٹیگ"ہسبینڈ ٹو سپر ویمن " ہٹادیا ہے ۔ اس ٹیگ کے ہٹانے کے بعد  ان کی ثانیہ مرزا سے علیحد گی کی افواہیں ایک بار پھر گردش میں ہیں۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ 

قومی کرکٹر نے اپنی بائیو سے ثانیہ مرزا کو کیا گیا ٹیگ ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘ ہٹادیا ہے، شعیب کی انسٹا بائیو میں اس ٹیگ کی جگہ اب  لائیو ان بروکن نے لے لی ہے ۔اس وجہ سے  ایک بار پھر سٹار جوڑی کی دوریوں کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔

لائیوان بروکن  امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔دوسری جانب شعیب کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ درج تھا اب اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے تاہم بیٹے کو نعمت قرار دیا جانا شعیب کی بائیو میں تاحال موجود ہے ۔

سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔

مصنف کے بارے میں